Thursday, April 25, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی 16 انکوائریوں کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی 16 انکوائریوں کی منظوری
June 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نوشہروفیروز سندھ میں 95 غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔

اجلاس میں  میں 16 انکوائریز کی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ، سابق رکن قومی اسمبلی خدا بخش راجر، محکمہ قانون سندھ کے افسران ، بابرغوری کے فرنٹ مین ریحان منصور خواجہ مکیش کمار، ایاز میمن اور 19 شوگر ملز کیلئے سبسڈی کی انکوائریز کی منظوری شامل ہے ۔

اجلاس میں دو انوسٹی گیشنزکی منظوری دی۔ اجلاس میں منیر احمد، نعیم خان، صنم اور سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو بھیجوا دی ۔ چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میگا کرپشن مقدمات خصوصا شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس سمیت دیگر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ چئیرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز میں بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن کے مسائل حل کرنے کیلئے مقدمات ایف بی آر کو بھجوا دئیے۔ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے سپیشل ڈیسک قائم بھی کر دیا۔