Friday, May 17, 2024

نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کا فیصلہ

نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
October 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مالم جبہ کیس میں عدالتی حکم کے مطابق  کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں  مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات  کے الزام میں انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ بلین ٹری سونامی کیس اور دیگر  کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں  نوابزادہ زیب اور دیگر خلاف تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ جبکہ تمام انکوائریوں کو آزادانہ طور پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

نیب علامیہ کے مطابق تمام افراد سے انکا مؤقف لیا جائے گا ۔