Wednesday, April 24, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، شہبازشریف اور سرتاج عزیز کے خلاف انکوائری کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، شہبازشریف اور سرتاج عزیز کے خلاف انکوائری کی منظوری
July 14, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور سرتاج عزیز کےخلاف انکوائری کی منظوری ہو گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق نواز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ کرپشن کیس انکوائری میں ٹھوس شواہد ملنے پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف نے سرکاری فنڈز سے اپنے گھر کے لیے سڑک بنائی۔ شہباز شریف، احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی جاری نیب تحقیقات عدم شواہد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے انوائرمنٹ منیجمنٹ کمپنی، پنجاب انڈسٹریل کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران کے خلاف کرپشن انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کوشاں ہے۔ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ احتساب سب کی پالیسی کے تحت 466 ارب بلواسطہ اور بلاواسطہ ری کور کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے مفرور اور اشتہادی ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔