Sunday, September 8, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک دن کے لئے موخر

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک دن کے لئے موخر
September 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی، نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک دن کے لئے موخر کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کل شریف فیملی، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی منظوری دے گا۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی پرقومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس موخرکردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ایک دن کے لئے موخر کیا گیا اب یہ اجلاس کل سات ستمبر کو ہوگا۔

ایگزیکٹو بورڈ شریف فیملی، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی منظوری دے گا۔ ذرائع کے مطابق 2 ریفرنسز اسلام آباد، 2 پنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل نیب پنڈی طلب گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نواز شریف،حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کیخلاف 3 ریفرنسز دائر ہوں گے۔ پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز دائر ہوں گے۔ چئیرمین نیب قمر زمان کی حتمی منظوری کے بعد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر ہوں گے۔