Sunday, May 12, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 4 ریفرنسز اور 12 انکوائریوں کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 4 ریفرنسز اور 12 انکوائریوں کی منظوری
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 نیب ریفرنسز کی منظوری دے دی گئی۔ نیب بورڈ نے 12 نیب انکوائریوں کی بھی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نیب کی زیرِصدارت اجلاس میں چار نیب ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 12 نیب انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب کہتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، نیب کسی دباؤ، دھمکی اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا، ملزمان نیب پر بلاجواز تنقید کرنے کے بجائے اپنا وقت ریفرنسز کے دفاع پرخرچ کریں، بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اربوں کی کرپشن کے ریفرنس دائر کئے۔