Friday, April 26, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دے دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دے دی
April 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سندھ حکومت اور پولیس حکام کے خلاف بھی انکوائری شامل ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سندھ حکومت عامر خورشید کی اہلیہ عالیہ امیر کیخلاف انکوائری منظور کی گئی ہے۔ سابق چیف انجینئر ہائی وے منظور شاہ، چیئرمین سندھ آباد کار بورڈ نسیم شاہ کےخلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ سندھ پولیس کے دو سابق افسران اسحاق اور اسماعیل لاشاری کیخلاف انکوائری بھی منظور ہو گئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی بھی منظوری دے دی جبکہ ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو ارسال کر دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے خطاب میں چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں گے ۔ اب تک لوٹے گئے 178 ارب روپے دو سال کی دوران برآمد کر کے خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔