Thursday, March 28, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی
October 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ایک ریفرنس خواجہ انور مجید کے خلاف دائر کیا جائے گا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق خواجہ انور مجید اور دیگر ملزمان کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں سید عارف خان ڈائریکٹر/شراکت دار میسرز کنال ویو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سابق چئیرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعادت انور کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین انکوائریوں کی بھی منظوری دی ۔ نثار احمد افضل اور صغیر احمد افضل ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی میٹرو پولیٹن کے افسران کے خلاف بھی انکوائریاں کھل گئیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ،،احتساب سب کے لیے،، کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے رہیں گے۔ میگا کرپشن مقدمات میں تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میگا کرپشن کے 179 مقدمات تھے، 105 عدالتوں میں دائر کر چکے ہیں۔ نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔