Sunday, May 5, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 12 نئی انکوائریوں کی منظوری دے دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 12 نئی انکوائریوں کی منظوری دے دی
May 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 12 نئی انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نیب کے ریڈرار پر آ گئے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری کی منظوری ایجنڈے میں شامل کر دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف انکوائری اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کرپشن ریفرنس کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ بن گئی۔ چیئرمین نیب نے بورڈ سے خطاب میں میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی دولت واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔