Thursday, May 2, 2024

نیب این آر او کی کسی شکل کا بھی حصہ نہیں بنے گا ، چیئرمین نیب

نیب این آر او کی کسی شکل کا بھی حصہ نہیں بنے گا ، چیئرمین نیب
January 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب این آر او کی کسی شکل کا بھی حصہ نہیں بنے گا ۔ نیب کا کسی حکومت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں تو وزیراعظم کیوں نہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کبھی منشابم تھا نہ ہو گا، جانے ایسا کیوں کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا نیب ہائیڈروجن اور نائٹروجن بم ہے، جب پاکستان کی بات آئی نیب اپنا کردار ادا کرے گا۔ چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں انسٹھ کروڑ روپے تقسیم کئے اور کہا متاثرین کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔