Monday, May 20, 2024

نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز کے باہر قانون کی عملداری یقینی بنائے جانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما سیخ پا

نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز کے باہر قانون کی عملداری یقینی بنائے جانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما سیخ پا
May 29, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز کےباہر قانون کی عملداری یقینی بنائے جانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما  سیخ پا  ہو گئے ، وفاقی حکومت اور نیب کو نشانے پر رکھ لیا۔ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز کے باہر قانون کی عملداری پر پیپلزپارٹی نے  حکومت پر تنقیدی تیروں کی بارش کردی ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گولیاں اورلاٹھیاں  راستہ نہیں روک سکتے،عمران خان جو آج بورہے ہیں وہ کل کاٹیں گے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ، یہ کس سے خوفزدہ ہیں ۔ نوید قمر کا کہنا ہے کہ حکومت خود ہی انہیں پلان بنا کر دے رہی ہے ، چیئرمین نیب اپنی پوزیشن واضح کریں۔ رحمان ملک نے کہا جمہوریت کے کون سے صفحے پر لکھا ہے اپنے لیڈرسے اظہاریکجہتی کےلیے آنے والے کارکنوں کو روکا جائے۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں  پیپلزپارٹی کے کارکن پرامن ہیں،،قانونی وآئینی حق کو پامال کیا گیا۔ مولابخش چانڈیو بولے ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،خان صاحب ابھی سے ڈر گئے ۔ بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کنٹینر کی پیشکش کرنے والے اپنے لیڈرسے اظہار یکجہتی  کےلیے آنے والے کارکنوں سے ڈر گئے۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی امتیازشیخ نے کہا کہ نیب متنازعہ ہوچکا،،پیپلزپارٹی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔