Friday, April 26, 2024

نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، بلاول بھٹو

نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، بلاول بھٹو
March 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے نیب اور معیشت  ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اب نیب سے تمام چیزوں کو نکال کر صرف سیاسی انتقام کو چھوڑا جارہا ہے، ہم سمجھتے ہیں نیب کالا قانون ہے، نیب کو مکمل طور پر بند کرنا چاہئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں دیر کی، جب گئے تو آئی ایم ایف کے وہ مطالبے بھی مانے جو نہیں ماننے چاہئے تھے، ایم ایف کے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہمارے دور میں سفید پوش طبقہ پاکستان کی معیشت چلاتا تھا، آج بھی ہم سمجھتے ہیں اگر پاکستان کو بچاسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، آپ کے پاس درخواست لے کر آیا ہوں میرا ساتھ دیں،ب یہ ایک یا دو دن کی  نہیں،  طویل جدوجہد ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ اس وقت وہ حکومت ہے جو نہ تنخواہ میں اضافہ کررہی ہے اور نہ پنشن میں ، اضافہ تو دور کی بات ہے ، نہ تنخواہ مل رہی ہے اور نہ پنشن مل رہی ہے، 50لاکھ گھر دینے کے بجائے لاکھوں گھر گرا دیے گئے۔