Wednesday, April 24, 2024

نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی قرار

نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی قرار
April 4, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس ہوا۔ کونسل نے نیب اور دیگر عمومی مقدمات میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کو غیر شرعی قرار دے دیا ماسوائے اس کے ملزمان کی جانب سے تشدد کا خدشہ ہو۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملزمان کی میڈیا میں ہتک عزت کو بھی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے نیب کو ایسے اقدامات سے روک دیا۔

 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا یہ سفارش بعض پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے اور ایک ریٹائرڈ بریگیڈئیر کی خودکشی کے بعد کی گئی ہے ۔ شراب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اقلیتوں کے نام پر شراب کے اجازت ناموں پر اقلیتی رہنماوں سے رائے لی جائے گی۔

 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پر فحاشی کی وجوہات جاننے کا اعلان بھی کردیا۔