Tuesday, April 23, 2024

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آگیا ، خورشید شاہ

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آگیا ، خورشید شاہ
May 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) خورشید شاہ نے کہا نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آگیا ، دکھاوے کیلئے علیم خان کی قربانی دی گئی۔ خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان پہلے سے جانتے تھے علیم خان کو سو دن بعد ضمانت مل جائے گی ۔ خورشید شاہ مزید بولے کہ چیئرمین نیب سے گزارش ہے سیاست میں نہ آئیں ، پریس کانفرنس اور انٹرویو انکو زیب نہیں دیتے۔ قبل ازیں خورشید شاہ کا کہنا تھا ان لوگوں کی اپنی نااہلی ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین کو اس لیے ہٹا دیا کہ اچھی اکانومی کو خراب کر دیا۔ اگر نومبر میں یہ لوگ آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔ یہ لوگ دیر سے آئی ایم ایف کے پاس گئے، اب ڈالر مہنگا ہو گیا۔ دیر سے جانے کے باعث آئی ایم ایف سے ڈرٹی ڈیل کرنی پڑی۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک ایکسچینج روز بروز گر رہی ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ بجٹ میں کیا آئے گا۔ ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ دال مہنگی ہوگئی ہیں، دوائیں مہنگی ہوگئیں تو وزیر کو نکال دیا۔ گیس کی قیمتوں کا ملک میں اضافہ ہو گیا۔ بجلی کا بل بھی بڑھ گیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔