Sunday, September 8, 2024

نیب اور ایف آئی اے سندھ میں حملہ آور ہیں !!! کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے: قائم علی شاہ

نیب اور ایف آئی اے سندھ میں حملہ آور ہیں !!! کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے: قائم علی شاہ
August 6, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے بغیر کسی وجہ کہ کے ایم سی سے فائلیں اٹھا کر لے گئی اور اس بات پر ہم نے ایف آئی اے کی وزیراعظم سے شکایت کی ہے۔ اگر زمینی ریکارڈ کی ایک بھی فائل گم ہوئی تو ذمہ دار ایف آئی اے ہوگی۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ نیب نے کتنے کیسز کا چالان کیا۔ کتنے افراد سے پلی بارگینگ کی اور کتنی ریکوری کی گئی۔ افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں وفاقی ایجنسی نیب اور ایف آئی اے حملہ آور ہے۔ یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر ہمارا موقف بالکل اٹل ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور عمل پیرا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے کراچی میں امن قائم ہوا۔ دونوں رہنماو¿ں نے بار بار میٹنگ کی اور رہنمائی کی۔ الحمدللہ اب کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے۔