Thursday, April 25, 2024

نیب انکوائریز میں جام خان شورو کی ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع

نیب انکوائریز میں جام خان شورو کی ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع
March 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کی نیب انکوائریز میں ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا  ، چیف جسٹس کا کہنا تھا عدالت سے تو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا، گرفتار کرنا ہے تو گھر سے کریں گے ۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے امکان کے پیش نظر نیب کے 20 اہلکار سندھ ہائیکورٹ اور اطراف میں تعینات کیے گئے تھے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جام خان شورو کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات،سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور ٹھٹھہ میں 262 ایکڑ اراضی ہتھیانے کا بھی الزام ہے ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ملزمان نے پلاٹس واپس کردیے ہیں، نیب کے سینئر افسران پیش ہوکر مؤقف سے آگاہ کریں ۔ عدالت نے 2 نیب انکوائریز میں جام خان شورو کی ضمانت میں 19 مارچ تک  توسیع کردی ۔ حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کی الاٹمنٹ کے کیس میں بھی جام خان شورو کی 5 لاکھ روپے کے عوض 15 مئی تک ضمانت میں توسیع کردی گئی۔