Monday, May 13, 2024

نیب انکوائری کیس میں تفتیشی کی عدم حاضری پر سندھ ہائیکورٹ برہم

نیب انکوائری  کیس میں  تفتیشی کی عدم حاضری پر سندھ ہائیکورٹ برہم
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی کی غیر حاضری پر عدالت برہم ہوگئی ۔ تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے کہا کہ نیب کا یہ حال ہے کہ ڈی جی نیب عدالت میں اور تفتیشی افسر غائب ہے  ، کیوں نہ چیئرمین نیب کو طلب کرلیا جائے  ۔ عدالت نے کہ   انکوائریز میں تاخیر کی یہی وجہ ہے  ۔ ڈی جی نیب کی جانب سے ایکشن لینے کی یقین دہانی پر عدالت نے کہا آپ کیا ایکشن لیں گے، آپ تو آفس جاکر بھول جائیں گے ۔کیوں نہ نیب کے ہر کیس میں آپ کی پیشی کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نیب سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، نیب اس بات کو یقینی بنائے کہ اگر کسی  کے خلاف ثبوت ہیں تو ہی کارروائی کی جائے ۔ ڈی جی نیب نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام تفتیشی افسران کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کریں گے ،عدالت نے تفتیشی افسر کو کل ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ سماعت کے بعد ڈی جی نیب سندھ نے صحافیوں کے سوالات سے بھاگتے رہے اور جواب دیے بغیر ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے ۔