Thursday, April 25, 2024

نیب امیرمقام کو بغیروارنٹ گرفتارنہ کرے، پشاورہائیکورٹ

نیب امیرمقام کو بغیروارنٹ گرفتارنہ کرے، پشاورہائیکورٹ
March 13, 2019
پشاور (92 نیوز ) پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو امیر مقام کو بغیر وارنٹ گرفتار نہ کرنےکا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام  کی  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےکیس میں بغیروارنٹ گرفتاری سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے نیب کو ہدایت جاری کی کہ اگر نیب انکوائری کیلئے گرفتار کرے تو دس روز قبل وارنٹ جاری کرے ۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام  کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےکیس میں انکوائری شروع کی تو  امیرمقام ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلئے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل بنچ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی۔ امیرمقام کے وکیل بیرسٹرمدثرامیر نے موقف اختیارکیا قومی احتساب بیورو انکوائری کےلئے بلا کر گرفتارکرلیتاہے۔ ہائی کورٹ نے  ہدایت کی کہ امیرمقام کو گرفتارکرنے کےلئے دس دن پہلے وارنٹ جاری کیا جائے۔ میڈیا سے بات چیت میں امیرمقام کا کہنا تھاکہ احتساب قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے ۔ نوازشریف کےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے ، بی آر ٹی منصوبے کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔