Friday, September 20, 2024

نیب افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے : وزیر تعلیم پنجاب

نیب افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے : وزیر تعلیم پنجاب
March 3, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نیب کے خلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرت کیلئے خبریں دینے والے نیب افسران کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ نیب ایک آئینی ادارہ ہے‘ وہ اپنے ذرائع پر قابو رکھے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا مشہود نے نیب کیخلاف آواز بلند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے میری پگڑی اچھالی جارہی ہے اب چپ نہیں رہوں گا۔ نیب کے خلاف عدالت جا کر سرپرائز دوں گا۔ آئینی ادارے کو قانون میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ رانامشہود نے کہا کہ وزیر اعظم نے نیب کے حوالے سے جو کہا ٹھیک کہا۔ اگر سرکاری افسر مال کھائے تو نیب پکڑتی ہے اور خود نیب پلی بارگیننگ کے نام پر جو مرضی کرے‘ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نیب قوانین میں سقم موجود ہیں۔ وزیر تعلیم نے نیب کیخلاف ایک اور گلہ بھی کیا اور کہا کہ ان کیخلاف کیا انکوائریاں ہو رہی ہیں‘ بتایا ہی نہیں جاتا۔ تمام باتیں میڈیا سے پتہ چلتی ہیں۔ نیب کے ایسے افسران کا احتساب ہونا چاہئے۔