Friday, May 17, 2024

نیب اجلاس، نوازشریف، آصف زرداری، شوکت عزیز، یوسف گیلانی سمیت دیگر کیسز کا جائزہ

نیب اجلاس، نوازشریف، آصف زرداری، شوکت عزیز، یوسف گیلانی سمیت دیگر کیسز کا جائزہ
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرِصدارت اجلاس میں نوازشریف، آصف زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اجلاس میں شہبازشریف، اسلم رئیسانی، ثنااللہ زہری، مُرادعلی شاہ، قائم علی شاہ، اسحاق ڈار کے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ سعدرفیق، شاہدخاقان عباسی، ڈاکٹرعاصم حسین، احسن اقبال، طارق فضل چودھری، نورالحق قادری، ڈاکٹرظفرمرزا، بابرغوری کیخلاف کیسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ منظوروسان، آغاسراج درانی، خورشیدشاہ، سلیم مانڈوی والا، سہیل انورسیال، شرجیل میمن کے کیسز بھی زیرغور آئے۔

اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن نیب اور نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔