Monday, September 16, 2024

نیب آفیسرزکارویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، رانا ثنا اللہ

نیب آفیسرزکارویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، رانا ثنا اللہ
February 10, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ  نے کہا ہے کہ نیب آفیسرزکارویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے اس کے باوجودنیب کو جب بھی پنجاب حکومت کے ریکارڈ کی  ضرورت پڑی توریکارڈپیش کیاگیا۔

رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ سرکاری اداروں میں بات چیت  کا ذریعہ پریس کانفرنس  یا تقاریر ہر گز نہیں ہوتیں ۔  افسوس کہ چیئرمین نیب جو انتہائی محترم ہیں ان کے الفاظ کو سیاسی مخالفین نے سیاسی مہم کے طورپر استعمال کیا جس کی بالکل  اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

چیئرمین نیب کے پنجاب حکومت کے بارے بیان  پر لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ  کاکہنا تھا اگر حکومت کی نیت میں کھوٹ ہوتا تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لینڈ ڈویلپمنٹ معاملے میں نیب لاہور میں پیش نہ  ہوتے۔

رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ موجودہ چیئرمین کی تقرری سے پہلے موجود افسران سے یہ بھی پوچھا جائےکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف نوعیت کے کیسوں میں کیسے بری کیا گیا؟۔

صوبائی وزیر قانون  کا کہنا تھا کہ پنجاب مین 53کل کمپنیاں ہیں جن میں سے 15غیر فعال اور2بند ہو چکی ہیں ۔ بولے فوکل پرسن نیب کی کال پر ہوں گے اور حکومت ہرطرح کا تعاون کرے گی ۔