Wednesday, May 8, 2024

نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
August 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز کی نیب آفس  پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی  کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،  قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ، انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔