Friday, April 26, 2024

نیب آزاد ادارہ ،حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

نیب آزاد  ادارہ ،حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے خود پر عائد کئے جانے والے الزامات  کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے مطالبے  پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ، حکومت کا اس پر کوئی عمل دخل نہیں ۔ ان کا کہنا تھ اکہ  اپوزیشن لیڈر نے کہا ہاؤس کمیٹی بنائیں جو اس پر بحث کرے ، نیب آرڈیننس رولز 31 کے تحت معاملہ عدالت میں ہو تو اس پر بحث نہیں کی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  نیب کارروائی غلط ہے یا صحیح اسکا فیصلہ کمیٹی نہیں کرسکتی ۔