Friday, April 19, 2024

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے قائم ٹاسک فورس کی کارکردگی سے وزیراعظم مایوس

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے قائم ٹاسک فورس کی کارکردگی سے وزیراعظم مایوس
November 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے قائم ٹاسک فورس کی کارکردگی پر وزیراعظم نے مایوسی کا اظہار کردیا، بے گھرافراد کو شیلٹر ہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کیلئے قائم ٹاسک فورس اپنا ابتدائی ہوم ورک مکمل نہ کرسکی  جس پر وزیراعظم عمران خان نے مایوسی کا اظہار کردیا۔ گھروں کی تعمیر کیلئے سرکاری اراضی کے حصول کیلئے کام سرکاری اداروں کو خطوط لکھنے سے آگے نہ بڑھ سکا،منصوبہ کا مالیاتی پروگرام بھی اب تک تشکیل نہ دیا جاسکا،بنکوں سے قرضوں کے حصول میں قانونی پیچیدیاں آڑے آگئیں۔ وزیراعظم نے سرکاری اراضی کے حصول کیلئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ کو کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کیلئے ڈرافٹ اور قرضوں کے حصول کیلئے قانونی سقم کو دور کرنے کیلئے وزارت قانون کو  ہدایات جاری کردی گئی ۔ ٹاسک فورس کو ہوم ورک مکمل کرنے کیلئے 29 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ وزیراعظم شیلٹر ہوم کی تعمیر تک وزیراعلی پنجاب کوفٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم  کیلئے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔