Friday, April 19, 2024

نیاپاکستان بنانے کیلئے ملک آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دیدیاگیا،پیپلزپارٹی ‏

نیاپاکستان بنانے کیلئے ملک آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دیدیاگیا،پیپلزپارٹی ‏
May 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیاپاکستان بنانے کیلئے ملک آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دیدیاگیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بجلی ، گیس پٹرول کے نرخ اور ٹیکس آئی ایم ایف طے  کر رہا ہے ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیاپاکستان بنانے میں عملی طور پر حکومت کا وجود ختم ہو چکا ، نیا پاکستان بنانے کے لئے ملک آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ،عمران خان کی حکومت کے پاس نہ اختیار ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر حکومت کی رٹ ہے۔ انہوں نےکہا کہ خارجہ اور داخلہ امور پہلے ہی حکومت کے پاس نہیں تھے ، اب معیشت بھی آئی ایم ایف کو دے دی گئی، بجلی، گیس، پیٹرول کے نرخ اور ٹیکس آئی ایم ایف طے کررہا ہے، لیموں کی قیمت پر حکومت کا کنٹرول نہیں رہا۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نیاپاکستان بنانے والے وزیراعظم حکومت کے نہیں پرائیویٹ سیکٹر کے وزیراعظم بن چکے ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹیز ہوں یا یونیورسٹیاں، عمران خان پرائیویٹ سیکٹر کے منصوبوں کے افتتاح کرتے پھر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سعید غنی نے بھی حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے ھوالے کیا جا رہا ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیے ہیں ۔ [caption id="attachment_222988" align="alignnone" width="500"]وزیر بلدیات سندھ سعید غنی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی[/caption]   سعید غنی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بنائے بجٹ سے عوام کا خون نچوڑا جائے گا ، عوام کو ریلیف صرف پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملتا ہے ، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے دو لاکھ ملازمین کی برطرفی قابل مذمت فعل ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار

سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیے اور کہا کہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے ، یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے ۔ [caption id="attachment_222989" align="alignnone" width="500"]ڈاکٹر فاروق ستار ڈاکٹر فاروق ستار[/caption] ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رحکمرانوں کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں، ملک میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہاہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا، معاشی تباہ حالی کا عمل نہ رکا توعوام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ جب عوام شور برپا کریں گے تو حکومت کے تختے الٹ جائیں گے، عوام گھروں سے باہر نکل کر معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔