Tuesday, April 23, 2024

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے گھروں کی قیمت مختلف اضلاع میں مختلف مقرر

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے گھروں کی قیمت مختلف اضلاع میں مختلف مقرر
July 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے گھروں کی قیمت مختلف اضلاع میں مختلف مقرر کردی گئی۔ درخواست گزار کا تعلق متعلقہ ضلع سے ہونا لازم قرار دیدیا گیا۔ گھرملنے کے بعد پانچ سال تک فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں گھروں کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ متعلقہ اضلاع کے مقامی افراد کو ہاوسنگ سکیم میں ترجیح دی جائے گی۔ درخواست گزار کا صوبے اور متعلقہ ضلعے کا رہائشی ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں گھروں کی قمیمت مختلف ہوگی۔ پروگرام میں عام شہریوں کے علاوہ سرکاری ملازمین کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔ جبکہ تین اور پانچ مرلے کے ایک اور دو منزلہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ بھکر میں تین مرلہ کے ایک منزلہ گھر کی قیمت اٹھارہ لاکھ نوے ہزار جبکہ خوشاب میں تین مرلہ کے ایک منزلہ گھر کی قیمت سولہ لاکھ پچاس ہزار مقرر کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ خییر پختونخواہ میں جلد پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی پروگرام کو لانچ کیا جائے گا۔