Friday, May 17, 2024

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ
January 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے حکومت نے نیا قانون لانے کا فیصلہ  کر لیا ہے ۔ حکومتی کی جانب سے نئے  قانون کا فیصلہ بینکوں سمیت مالیاتی اداروں میں پائے جانے والے تحفظات کے باعث  کیا گیا ہے ۔ گھر کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں بینک گھر قبضے میں لے کر نیلام کردے گا،پہلے مرحلے میں صرف سرکاری ملازمین کو گھر ملیں گے۔