Friday, May 3, 2024

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز اپریل سے کیا جائے گا، وزیر اعظم ‏

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز اپریل سے کیا جائے گا، وزیر اعظم ‏
March 28, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی ہاؤسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز اپریل سے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پروگرام کے آغاز سے قبل اپنی مکمل تیاری کرنا چاہتے تھے جس کے باعث  اسے آئندہ ماہ سے شروع کیا جا رہا ہے ۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ برس میں پچاس لاکھ گھر  بہت بڑ امنصوبہ ہے  ، اس منصوبے میں بہت سی مشکلات آئیں گی ،منصوبے میں معاشی سپورٹ کے لئے بھی مشکلات ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ منصوبے پر ٹاسک فورس بہت محنت سے کام کر رہی ہے ، ٹاسک فورس سنگاپور کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبہ غریبوں کے لئے ہے  ، شہر پھیلتے جا رہے ہیں ، سہولیات کا فقدان ہے  ۔اسلام آباد میں ملی بھگت سے  زمینوں  قبضے ہوئے ہیں ، ہم گورنمنٹ ہیں مگر ادارے ہمیں ہی نہیں بتارہے کہ  کون سی زمین سرکار کی ہے ۔

وزیر اعظم نے تقریب کے انعقاد پر ورلڈ بینک  کا بھی شکریہ ادا کیا۔