Sunday, May 12, 2024

نیا نیب آرڈیننس نافذ العمل ، نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن پر کارروائی کر سکے گا

نیا نیب آرڈیننس نافذ العمل ، نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن پر کارروائی کر سکے گا
December 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  نیا نیب آرڈیننس نافذ العمل ہو گیا ، تاجر اور بیوروکریسی نیب سے آزاد قرار دے دیے گئے ، نیب صرف 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن پر کارروائی کرسکے گا جبکہ سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی بھی محدود کردی گئی ،لاہور چیمبر آف کامرس نے  اس حکومتی اقدام کو  کاروبار کی بڑھوتی میں مثبت اقدام قراردےدی۔ کاروبای حضرات کا احتجاج رنگ لے آیا ، حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کابینہ کی منظوری اور صدرمملکت کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگیا ، وزیراعظم پاکستان کے مطابق احتساب بیورو کا کام صرف پبلک آفس ہولڈرز کی سکروٹنی ہے ملک میں کاروباری مواقع آسان بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے  ۔ حکومت کے اس اقدام کو لاہورچیمبر آف کامرس نے خوش آئند قراردیا ہے،صدر لاہورچیمبر آف کامرس عرفان اقبال کاکہنا تھا کہ موجودہ کاروباری فضا میں وزیراعظم کا یہ قدم ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے،اب کاورباری معاملات مثبت سمت میں جائیں گے ۔ سیکٹری جنرل انجمن تاجران پاکستان نعیم میر نے  حکومتی اقدام کو  مذاق قراردے دیا ، کہتے ہیں  تاجروں کو مسئلہ نیب نہیں بلکہ ایف بی آر کے جابجانوٹسز  اور بجلی گیس  کی روزانہ کی بنیا دپر بڑھتی قیمتیں ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں تاجروں اور سرکاری ملازموں کونیب کےدائرہ اختیار سے نکالنے پرنیب ترمیمی آرڈیننس کوچیلنج کردیا گیا۔