Sunday, May 12, 2024

نیا سال قومی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا سال ہوگا، فردوس عاشق

نیا سال قومی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا سال ہوگا، فردوس عاشق
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام اورعام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212242241944739840?s=20 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ عوام کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے معیشت درست سمت میں ڈال دی۔ ان فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔