Thursday, May 9, 2024

نیا سال ایک بار پھر نئی امیدیں لیے آنے والا ہے

نیا سال ایک بار پھر نئی امیدیں لیے آنے والا ہے
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عوام اپنی آنکھوں میں بہتری کے خواب سجائے سال 2020کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، نیا سال ایک بار پھر نئی امیدیں لیے زندگیوں میں قدم رکھ رہا ہے ،گزرنے والے سال میں کیا کھویا اور کیا پایا ۔ سال  2019  اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہونے لگا، نیا سال 2020 کا سورج طلوع ہونے کو عوام کی توقعات وابستہ ہیں کہ نیا سورج امیدوں کی نئی کرنیں لائے گا، ان کیلئے خوشحالی اور خوش قسمتی کا پیغام لے کر آئے گا ، اس برس ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے ۔ اس نئے سال کو ہم کیسا بسر کرنا چاہتے ہیں ، 2019 میں توقعات پوری ہوئیں ، ملک کیلئے بھی شہری دعا گو ہیں کہ سال دو ہزار بیس پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہو ۔ نئے سال میں  مہنگائی کم ہو، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتوں کا بحران ختم ہو اور تعلیم اور روزگار سب کو میسر آئے تو عوام سکھ کا سانس لیں ۔