Tuesday, April 16, 2024

نیا آرمی چیف کون ہو گا؟ چار ناموں پر نظریں لگ گئیں

نیا آرمی چیف کون ہو گا؟ چار ناموں پر نظریں لگ گئیں
November 21, 2016

اسلام آباد (92نیوز) لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سنیارٹی میں پہلے‘ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق احمد دوسرے‘ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمد ے تیسرے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداع کا وقت قریب آ گیا۔ نیا سپہ سالار کون آئیگا؟ 4 نام سامنے آ چکے۔ جنرل راحیل شریف کے بعد سنیارٹی میں پہلے نمبر پر آنے والے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اس وقت چیف آف جنرل سٹاف ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ا حمدکور کمانڈر ملتان کے عہدے پر براجمان ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کورکمانڈر بہاولپور کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سنیارٹی میں چوتھے نمبر والے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیویشن ہیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ان چاروں لیفٹیننٹ جنرلز میں سے کسی ایک کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر آرمی چیف مقرر کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ہفتے سینئر موسٹ جنرلز کی فہرست وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے۔