Friday, April 26, 2024

نیا آرمی چیف آ نہیں رہا ، آچکا ہے ، شیخ رشید

نیا آرمی چیف آ نہیں رہا ، آچکا ہے ، شیخ رشید
November 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیا آرمی چیف آنہیں رہا، آچکا ہے ، حکومت آرمی چیف سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے ، فوج جمہوریت اور معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہا پاکستانی فوج ملک کی معاشی ،سیاسی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ پاکستان کے نئے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ ہی ہونگے انکا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا  ، کہا کہ  پہلے ہی پشین گوئی کردی تھی نواز شریف باہر جائیں گے  ، اب تو آصف علی  زرداری  نے بھی لوگوں کے پیسے دینے شروع کردیے ہیں ۔ وزیر ریلوے نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور ڈاکٹر وقار سے نواز شریف کی صحت سے متعلق بیانات پر تفتیش کا مطالبہ کردیا ۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کامزید کہنا تھاکہ ناروے کے واقعہ پر او آئی سی کی میٹنگ بلائی جائے،قرآن کی تضحیک اور ختم نبوتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا  دور دور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا، مولانا فضل الرحمان  خالی ہاتھ گئے، اب فارن فنڈنگ کا شور ہے اس میں بھی   تحریک انصاف سرخرو ہوگی، یہ دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی۔