Thursday, April 18, 2024

نیئر سلطانہ کی آج 28 ویں برسی منائی جا رہی ہے

نیئر سلطانہ کی آج 28 ویں برسی منائی جا رہی ہے
October 27, 2020

کراچی (92 نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری میں ملکہ جذبات کے نام سے پہچان بنانے والی معروف اداکارہ نیئر سلطانہ  کی آج 28ویں برسی منائی جارہی ہے ۔

کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کر نیوالی اداکارہ طیبہ بانو  عرف نیئر سلطانہ نے  بھارتی شہر علی گڑھ میں جنم لیامگر  اپنے  فنی کاسفر کا آغاز  1955 میں  پاکستانی فلم قاتل کیا۔

نئیر سلطانہ کی اصل شہرت کا آغاز فلم سات لاکھ سے ہوا جس کے بعد انھوں نے  کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد سپر ہٹ فلمیں دیں  جس میں سہیلی، اولاد، گھونگھٹ، باجی، ثریا، ایک مسافر ایک حسینہ کے سرفہرست  ہیں۔

نئیر سلطانہ  اپنے کیرئیر میں 2 سو سے زائد فلموں میں کام کیا  جبکہ مشہور اداکار درپن کو حقیقی زندگی میں اپنا جیون ساتھی بنایا  ۔

نئیر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ءکو کراچی میں وفات پائی ،  تاہم انھیں لاہور میں  سپرد خاک کیا گیا۔