Friday, April 19, 2024

نہیں چاہتے اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے، پرویز خٹک

نہیں چاہتے اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے، پرویز خٹک
December 15, 2019
 نوشہرہ (92 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا نہیں چاہتے اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ ان کے اپنے  ممبران ان سے جان چھڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے اہم معاملات پر اپوزیشن سے مذاکرات جاری ہیں۔ نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ایسی کونسی ادویات ہیں کہ وہ اسی ماہ حکومت کرانے کی بات کر رہے ہیں، یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی بھی آ کر حکومت گرا دے۔