Friday, May 17, 2024

نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل مال بردار جہاز کو تاحال ہٹایا نہ جا سکا

نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل مال بردار جہاز کو تاحال ہٹایا نہ جا سکا
March 26, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) مصر میں یورپ اور ایشیا کے درمیان تجارتی راستے نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل مال برادر بحری جہاز کو تاحال ہٹایا نہیں جاسکا ، جہازوں کی آمدو رفت بند ہونے سے اب تک اربوں ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث منگل کی صبح ایور گئون جہاز پر قابو نہیں رکھا جا سکا تھا اور جہاز نہر سویز میں پھنس گیا تھا، راستہ بند ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک سو پچاس بحری جہاز دونوں اطراف پر رکے ہوئے ہیں۔

امدادی ٹگ بوٹس کی مدد سے اس جہاز کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اتنے بڑے حجم کے جہاز کو ہٹانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

ایورگئون نامی بحری جہاز کا شمار دنیا کے بڑے مال بردارجہازوں میں ہوتا ہے،جہاز کی لمبائی چار سو میٹر، چوڑائی ساٹھ میٹر اور وزن دو لاکھ ٹن ہے، جہاز کی کمپنی کے مالک نے جہازوں کی نقل وحمل رکنے پر عالمی کارورباری اداروں سے معذرت کی ہے۔