Tuesday, May 14, 2024

نہر سوئز میں پھنسا جہاز ایک ہفتے بعد نکال لیا گیا

نہر سوئز میں پھنسا جہاز ایک ہفتے بعد نکال لیا گیا
March 29, 2021

قاہرہ (92 نیوز) نہر سوئز میں پھنسے تائیوان کے ایور گئون نامی مال بردار بحری جہاز کو ایک ہفتے بعد نکال لیا گیا ہے، بحری جہاز کے پھنسنے سے عالمی تجارت کواربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز ایو گئون کوایک ہفتے بعد نکال لیا گیا، جہاز مصری عملے کی کوششوں سےدوبارہ سفر کے قابل ہوا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نہر سوئز میں عالمی تجارت کیلئے جہازوں کی مکمل آمدورفت کب تک بحال ہوگی۔

سوئز کینال میں بحری جہاز پھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی، تجارتی نقل و حمل کے نقصان کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔

مال بردار جہازگزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے ، دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہی ہوتی ہے۔