Friday, April 19, 2024

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ہڑتال جاری

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ہڑتال جاری
September 17, 2018
سرینگر (92 نیوز) نہتے کشمیری آئے روز بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 نوجوانوں شہید ہوگئے تھے جس کے بعد آج کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم نے تمام حدیں عبور کر دیں۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کی شہادت  اورشہید کشمیری کی لاش کو بے دردی سے گھسیٹنے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال جارہی ہے۔ حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ہڑتال کی اپیل دی ہے جس کے نتیجے میں تمام مقبوضہ وادی میں مارکیٹیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ گزشتہ روز متحدہ حریت قیادت کی اپیل پر مختلف علاقوں میں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ محمد یاسین ملک کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے لال چوک سرینگر میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور بھارتی بربریت سے نجات کی دعا کی۔ حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کہتے ہیں کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا یہ سلسلہ عالمی برادری کیلئے چشم کشا حقائق ہیں۔ متحدہ قیادت نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کو لگام میں شہید ہونے والے 6 نوجوانوں اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔