Saturday, April 20, 2024

نہتے کشمیری جشن ولادت رسولﷺ بھی نہ منا سکے، درگاہ حضرت بل بند

نہتے کشمیری جشن ولادت رسولﷺ بھی نہ منا سکے، درگاہ حضرت بل بند
November 10, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کو جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی منانے نہ دیا، درگاہ حضرت بل کے دروازے زائرین پر بند کر ڈالے۔ ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔ پاکستان نے کرتاپورراہداری کھول دی مگر مودی سرکار نے مظلوم کشمیریوں کو جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی منانے کی اجازت نہ دی،تاریخ میں پہلی بار مقدس درگاہ حضرت بل کے دروازے یہاں کے مکینوں کیلئے بند کردیئے گئے،، زائرین کو موئے مبارک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت تک نہ کرنے دی۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کو قید ہوئے تین ماہ سے بھی زیادہ عرصہ ہوگیا ہے۔قابض افواج نے ضلع بانڈی پورہ کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھیرے میں لے لیا، گھر گھرتلاشی کےدوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔