Friday, March 29, 2024

نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید پانچ فلسطینی شہید

نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید پانچ فلسطینی شہید
October 18, 2015
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید پانچ فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ مغربی کنارے کے قصبے الخلیل میں بھی خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گولیاں مار دیں۔ الخلیل اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہری اسرائیل کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور فائرنگ بھی کی۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ کشیدگی تب تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل مشرقی بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے مقبوضہ علاقے خالی نہیں کر دیتا۔