Sunday, September 8, 2024

نہتے فلسطینی کی شہادت پر اقوام متحدہ چیخ اٹھا‘ اسرائیل پر کشیدگی بڑھانے کا الزام

نہتے فلسطینی کی شہادت پر اقوام متحدہ چیخ اٹھا‘ اسرائیل پر کشیدگی بڑھانے کا الزام
March 26, 2016
یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں نہتے فلسطینی کی شہادت کو اقوام متحدہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا۔ نہتے فلسطینی زخمی نوجوان کو اسرائیلی فوجی نے سرعام گولی مار کر شہید کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں اور ان کا قتل کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ دنیا بھر کے ممالک کے عالمی نمائندے اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوجوں کے کردار پر ہمیشہ چپ کا روزہ رکھا ہے لیکن گزشتہ روز اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں ایک نہتے زخمی فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو نے برسوں کی اس چپ کو توڑ دیا ہے۔ مشرقی وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندبوب نکولے ملاڈے نوف نے واقعے کو ماورائے عدالت قتل قررر دیا ہے۔ اپنے بیان میں نکولے ملاڈے نوف نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی لرزہ خیز ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ غیراخلاقی اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے جس سے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید ہوا ملے گی۔