Sunday, June 2, 2024

نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے : احسن اقبال

نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے بھارت نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے : احسن اقبال
September 23, 2017

سیالکوٹ (92 نیوز) بھارت کی امن دشمنی کے ثبوت واضح ہونے لگے۔ خطے کے امن کو برباد کرنے کے درپے بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری میں معصوم شہریوں پر گولہ باری کی گئ۔

 جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال کہتے ہیں بھارت جس زبان میں بات کرے گا اُسی میں جواب دیں گے۔

 بھارت کی امن دشمنی واضح ہو گئی ۔ سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گولے برسائے تو نہتے پاکستانی شہری نشانہ بن گئے۔ بھارت خطے کے امن کو برباد کرنے کے درپے ہے ۔

 سرحد پار آ کر گرنے والے گولوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو ئی اور قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو گئیں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا اُسی زبان میں جواب دیں گے ۔ پاکستانی عوام اور فوج چوکس ہے۔ اور ۔بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال آصف کرمانی کے ہمراہ متاثرہ گاؤں پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی۔