Monday, September 16, 2024

نہال کے بعد طلال کے بھی توہین آمیز کلمات ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

نہال کے بعد طلال کے بھی توہین آمیز کلمات ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا
February 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نہال ہاشمی کے بعد طلال چوہدری نے بھی سپریم کورٹ سے متعلق توہین آمیز کلمات کہہ ڈالے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے طلال چودھری کے توہین آمیز الفاظ کا نوٹس لیا اور  اُنہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا  ۔ بلاوے کے مطابق طلال چودھری  کو 6 فروری کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔

جڑانوالہ میں ستائیس جنوری کو ن لیگ کے پاور شو  میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی محبت میں گرفتار طلال چودھری عدالت کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہہ گئے ۔طلال چودھری جلسے سے خطاب میں عدلیہ کے خلاف گرجے بھی اور برسے بھی  ۔

ن لیگی رہنما ایک کے بعد دوسرا توہین عدالت کیس میں جکڑ جا رہا ہے ۔پہلے صدیق الفاروق کا دھڑن تختہ ہوا ،پھر نہال ہاشمی بھی انجام کو پہنچے  اور اب طلال چودھری  کی بھی پیشی ہو گی۔