Tuesday, May 7, 2024

نہ میسی نہ رونالڈو، رابرٹ لیونڈوسکی پہلی مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے

نہ میسی نہ رونالڈو، رابرٹ لیونڈوسکی پہلی مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے
December 18, 2020

زیورخ (92 نیوز) نہ میسی نہ رونالڈو، پولینڈ کے رابرٹ لیونڈوسکی پہلی مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔ جرمنی کے مینوئیل نیوئر نے بہترین گول کیپر کا ایوراڈ اپنے نام کیا، خواتین کیٹگری میں انگلینڈ کی لوسی برونز سال کی بہترین فٹبالر قرار پائیں۔

بڑے بڑے نام، ہوئے  سب ناکام!، رابرٹ لیونڈوسکی نے فیفا بیسٹ پلیئرآف دی ایئرایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پولینڈ کے لیونڈوسکی نے اسٹار فٹبالررونالڈو اورمیسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین کیٹگری میں انگلینڈ کی لوسی برونز سال کی بہترین فٹبالر قرار پائیں۔

پولینڈ کے رابرٹ لیونڈوسکی  پہلی بار فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے۔ سال کے بہترین فٹبالر کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں رونالڈو اور میسی بھی شامل تھے۔

جرمنی کے مینوئیل نیوئرنے سال کے بہترین گول کیپر کا ایوراڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹوٹنہم کے سن ہوینگ نے سال کا بہترین گول کرنے کا ایوراڈ اپنے نام کیا۔