Sunday, May 12, 2024

نگورنو کاراباخ کے علاقہ شوشا میں 28 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں بلند

نگورنو کاراباخ کے علاقہ شوشا میں 28 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں بلند
November 12, 2020

شوشا(92 نیوز)نگورنو کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا  میں 28 سال بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہو گئیں ، فوجی جوان کی پُرسوز اذان نے شہر کی فضا کو  ایمان سے بھر دیا۔

واضح رہے کہ آرمینیا نے 1992 میں نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر کے دیگر علاقوں کی طرح شوشا سے بھی  مسلمانوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا، اب دوبارہ آذربائیجان کے قبضے کے بعد 28 سال بعد  وہاں آذان  گونجی ہے ۔