Friday, April 26, 2024

نگران وزیراعظم ناصرالملک نے سراوان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا

نگران وزیراعظم ناصرالملک نے سراوان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا
July 15, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) نگران وزیراعظم ناصرالملک نے سراوان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہید سراج رئیسانی کے بیٹے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان میں آج تیسرے روز بھی فضا سوگوار ہے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بھی سروان  شہید سراج رئیسانی کے لوحقین سے تعزیت کی۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،  جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری سمیت اہم سیاسی اور قبائلی شخصیات نے شہید سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتح خوانی کی۔ مستونگ میں جمعہ کے روز انتخابی جلسے پر حملے کے نتیجے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت ایک سو تیس سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔