Sunday, May 5, 2024

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف ہارون بلورکی تعزیت کیلئے بلور ہاؤس پہنچ گئے

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف ہارون بلورکی تعزیت کیلئے بلور ہاؤس پہنچ گئے
July 12, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) نگران وزیراعظم ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ہارون بلور کی تعزیت کے لئے بلورہاؤس پشاور پہنچ گئے۔ نگران وزیراعظم نے ہارون بلور کو بہترین قانون دان قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلور خاندان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہا۔ پشاور میں سانحہ یکہ توت میں اے این پی رہنماء ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک بلور ہائوس پہنچے۔ وزیراعظم ناصرالملک نے غلام احمد بلور، الیاس بلور اور بلورخاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی اور ہارون بلور کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نگران وزیراعظم نے ہارون بلور کو بہترین قانون دان قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تعزیت کے لئے بلور ہائوس پہنچے اور بلورخاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف نے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالٰی بلور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کچھ دیر تک بلورخاندان کے ساتھ رہے۔ سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی بلورہائوس پہنچ کر تعزیت کی۔