نگران وزیر اعظم کیلئے عمران خان کی مشاورت جاری،جماعت اسلامی نے عبدالقدیر کا نام دیدیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عبوری سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ بنی گالہ میں عمران اور شیخ رشید میں نگران وزیر اعظم کے نام پر غور کیا گیا، دوسری جانب جماعت اسلامی نے ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام پیش کر دیا ۔
بنی گالہ میں ہونے والی عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات میں نگران وزیراعظم کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے کسی مشکوک کردار والے کو قبول نہ کرنے پر اتفاقکیا۔
امیر جماعت اسلامی نے سراج الحق نے لوئر دیر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکمران کو 100 فیصد غیرمتنازعہ اور غیر جانبدار ہونا چاہیے ، جوڈیشل مارشل لا کی تجویز قابل قبول ہے نہ ہی آئین میں اس کی کوئی گنجائش ہے ۔