Thursday, March 28, 2024

نگران وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ میں ملاقات کل ہوگی

نگران وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ میں  ملاقات کل ہوگی
May 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نگران وزیراعظم کے لئے وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات کل ہو گی  ، حکمران جماعت نے نگران وزیراعظم کے لئے تین نام پیش کر دیئے جبکہ پیپلزپارٹی نے دو ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی عبداللہ حسین ہارون کا نام بھی گردش کر رہا ہے ۔ حکمران جماعت  کی جانب سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے تین نام  زیر گردش  ہیں ، ن لیگ کے اُمیدواروں میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور  عشرت حسین شامل ہیں۔ واضح رہے تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لئے جو نام دیئے اُن میں بھی عشرت حسین اور جسٹس ریٹائرڈتصدق حسین جیلانی کا نام شامل ہیں ۔ اہم اور بڑا فیصلہ کل کی ملاقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے  ،خورشید شاہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ منگل کو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ دیکھنا یہ ہے  کہ نگران وزیراعظم کا قرعہ کس کے نام نکلے گا ۔نگران وزیراعظم کوئی بھی  ہو ،صاف شفاف الیکشن کرانا اولین ذمے داری ہو گی۔