Thursday, April 25, 2024

نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہو گا، خورشید شاہ

نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہو گا، خورشید شاہ
May 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے درمیان اہم ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم نے دوبارہ ملاقات کے لیے اتوار کی تجویز دی لیکن خورشید شاہ نے منگل کوملنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان منگل کو ہو جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی نام نہیں دیا اور نہ ہی وزیر اعظم نے کوئی نام دیا۔ وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول جانا تھا۔ اس لئے مختصر بات چیت ہوئی۔