Thursday, March 28, 2024

نگران سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ ، سیاستدانوں کے کیسز ختم کر دئیے

نگران سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ ، سیاستدانوں کے کیسز ختم کر دئیے
August 25, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں نگراں حکومت نے جاتے جاتے سب کو حیران کر دیا ۔ پیپلزپارٹی کے مخالف سیاستدانوں کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تفتیش بند کر دی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی دستاویزات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی مخالف سیاستدانوں کے کیسز کی تفتیش بند کردی۔ سیاسی رہنماؤں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم اور مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی شامل ہیں۔ ارباب رحیم پر محکمہ آبپاشی اور ریونیو کی زمینیں جعلسازی سے اپنے اور رشتے داروں کے نام کروانے کا الزام تھا جبکہ راحیلہ مگسی کیخلاف ٹنڈو الہیار میں سرکاری زمینیں من پسند لوگوں کو دینے کا الزام تھا۔